ہاتھی خوراک کی تلاش میں گھر کے باورچی خانے میں گھس گیا

ہاتھی خوراک کی تلاش میں گھر کے باورچی خانے میں گھس گیا
بنکاک ( ویب ڈیسک )بھائی لینڈ کے ایک گائوں میں گھر کی مالک اس وقت حیرت کا شکار ہو گئی جب اس نے اپنے کچن میں قدم رکھا اور وہاں پر ایک ہاتھی موجود پایا جو وہاں پر شاید اپنی بھوک مٹانے کیلئے خوراک تلاش کرنے میں مصروف تھا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے کینگ کرچن نیشنل پارک کے قریب ایک گائوں میں جب راچاڈاوان بونگ نامی خاتون صبح اٹھیں اور انہوں نے ناشتہ بنانے کیلئے اپنے کچن میں قدم رکھا تو وہاں پر ایک ہاتھی پہلے سے موجود تھا ٗ یہ ہاتھی اس کی کچن کی ایک دیوار کو توڑ کر اپنی سونڈ اور سو کچن کے اندر لا چکا تھا اور ان کے کھانے سے برتنوں میں سے کچھ ڈھونڈے میں مصروف تھی ٗ خاتون خانہ کے مطابق جب انہوں نے ہاتھی کو دیکھا تو اس نے تھوڑی دیر کھانے کی کوشش چیز تلاش کی اور پھر مزید کوئی نقصان پہنچائے بغیر وہاں سے چلا گیا ۔ تھائی لینڈ کے اس علاقے میں ہاتھیوں کا نظر آنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے بلکہ ہاتھی اکثر کھانے کی تلاش میں کھیتوں میں گھس جاتے ہیں اور ا ن کی نگرانی پر مامور اہلکار بھی انہیں روکنے میں ناکام رہتے ہیں ٗ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کے خوراک کی تلاش میں گائوں میں دیکھ کر انہیں برا محسوس ہوتا ہے لیکن ہاتھیوں کے بارے میں حکومت کو کچھ سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔