عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، پاکستان میں قیمت کم ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، پاکستان میں قیمت کم ہونے کا امکان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے سے اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی تیل سستا کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 4 اعشاریہ 10ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا ہے۔ امریکی خام تیل 3 اعشاریہ 74 فیصد کمی سے 105 اعشاریہ 42 ڈالر فی بیرل تک گر گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 3 اعشاریہ93 ڈالر فی بیرل سستا ہو کر 3 اعشاریہ 43 فیصد کمی سے 110 اعشاریہ 72 ڈالر فی بیرل تک گر گیا ہے۔ دو ہفتے میں امریکی خام تیل 15 اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل سستا ہو چکا ہے۔ لندن برینٹ آئل کی قیمتوں کی بات کی جائے تو وہ دو ہفتے میں 11 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل تک سستا ہو چکا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا مقصد امریکی ایندھن کی لاگت کو کم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کانگریس سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پٹرول پر وفاقی ٹیکس کو عارضی طور پر معطل کر دیں تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔ امریکا نے خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کا صارفین پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے سات تیل کمپنیاں جمعرات کو بائیڈن سے ملاقات کرنے والی ہیں۔ خیال رہے کہ روس پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔