اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل :پاکستان سربراہ بن گیا

اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل :پاکستان سربراہ بن گیا
اسلام آباد: نائجر کے وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت ایک سال کیلئے پاکستان کو سونپی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کے48واں اجلاس کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ ، اوآئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک ہیں۔اس بار چینی وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی شریک ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان آج اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں نائجر وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پہلے اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی) کی بنیاد رکھی گئی ،انہوں نے اجلاس میں سب کو خوش آمدید کہا۔ اس دوران نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت پاکستان کو سونپی،اجلاس کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئے پاکستان کودی گئی۔ نائجر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں، اوآئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے، امت مسلمہ کودہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے چیلنجز کا سامناہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر شراکت داری پائیدارہوتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔