وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم اورنگزیب کو اہم ذمہ داری سونپ دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم اورنگزیب کو اہم ذمہ داری سونپ دی
کیپشن: Chief Minister Punjab entrusted Maryam Aurangzeb with important responsibility

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے مریم اورنگزیب کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔

اجلاس میں ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، موسمیاتی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری اور پائیداراقدامات کی ضرورت پرزوردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب فوکل پرسن مقرکردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے سدباب پرکام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرزکی ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئےگی۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ  ملتان ملتوی:

دوسری جانب مریم نواز کا  بطور وزیر اعلی آج ملتان کا پہلا دورہ شیڈول تھا۔ مریم نواز نے حرم گیٹ حادثہ کے لواحقین کو امدادی چیک دینے تھے۔ مریم نواز کو قلعہ کہنہ قاسم باغ پر رمضان بازار کا دورہ بھی کرنا تھا۔

وزیر اعلی کا  نشتر 2 کا دورہ بھی شیڈول تھا۔ مریم نواز شریف  کی ممبران اسمبلی سے ملاقات بھی شیڈول تھی۔ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان ملتوی کردیا گیا ہے۔