علی ظفر کی درخواست پر میشاءشفیع کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت

علی ظفر کی درخواست پر میشاءشفیع کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت

لاہور(پبلک نیوز) سیشن کورٹ میں اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

درخواست گزار علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔