گورنر پنجاب کی تقرری، وزیراعظم نے دوسری سمری صدر کو بھجوا دی

گورنر پنجاب کی تقرری، وزیراعظم نے دوسری سمری صدر کو بھجوا دی
اسلام آباد: گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں سرد جنگ جاری ہے، صدر عارف علوی وزیراعظم کی ایڈوائس کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم نے دوسری سمری بھی صدر کو بھجوا دی ہے۔وزیر اعظم نے سمری میں کہا ہے کہ بلیغ الرحمن ہی گورنر پنجاب کے لئے موزوں شخصیت ہیں، صدر مملکت اکتیس مئی تک بلیغ الرحمن کی تقرری کے توثیق کے پابند ہیں۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے اتفاق نہ کیا تو وزیراعظم کی ایڈوائس ازخود لاگو ہو جائے گی ، یکم جون کو حکومت بلیغ الرحمن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔