چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
لاہور: چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری پرویز الہی سے بھی راہیں جدا کرلیں۔ چوہدری وجاہت حسین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )چھوڑنے کا اعلان کردیا. چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری پرویز الہی سے بھی راہیں جدا کرلیں۔ چوہدری وجاہت حسین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان کے کچھ فیصلے وقت نے ثابت کئے کہ غلط تھے،اپنے اوپر مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے، ہماری دعا ہے کہ آنے والے وقت میں پورے خاندان کو اکھٹا دیکھیں. انہوں‌نے کہا کہ میں نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ میرے بھتیجوں نے زرداری صاحب سے پیسے لے کر ان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ،میں پھر بھی اپنے بیانات پر معذرت خواہ ہو.ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ حسین الہی میری بات ٹالیں گے. خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کےسابق ایم این اے عثمان ترکئی نےبھی پی ٹی آئی کوخیرباد کہہ دیا تھا۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلاالیکشن اسفندیار ولی خان کیساتھ لڑاتھا اورجیت بھی گئے تھے، ہم نےفیصلہ کیاتھا کہ عمران خان انصاف کی باتیں کرتےہیں اورپی ٹی ائی میں شامل ہوگئے۔ عثمان ترکئی نے کہا کہ مجھے پرویزخٹک اوراسدقیصر پارٹی میں آگے نہیں جانےدیتے، پارٹی میں شہرام اورعاطف خان بھی مخالف تھے، پارٹی میں مشکلات کے باوجودعمران خان کیساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کوپی ٹی آئی کی بدترین دہشت گردی کےباعث مذید چلنا انتہائی مشکل ہوگیاہے، میں نے واقعہ کی پہلےبھی مخالفت کی تھی، اوراب بھی کررہاہوں۔ عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ بس ہم مزید پی ٹی آئی کیساتھ نہیں چل سکتے،بنیادی رکنیت سےمیں مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں، اگر عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو میں پی ٹی آئی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔