شمالی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے آراو پلانٹس کا قیام

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے آراو پلانٹس کا قیام
کیپشن: North Waziristan: Establishment of Aaro plants by Pakistan Army

ویب ڈٰیسک: پاک فوج اور ایم پی سی ایل کے تعاون سے شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ اور سپین وام میں آراو پلانٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ اور سپین وام کے مقامی افراد کو کافی عرصے سے پینے کے صاف پانی میں مشکلات درپیش تھیں۔ مقامی افراد کی درخواست پر پاک فوج اور ایم پی سی ایل نے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے آراو پلانٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ آراو پلانٹس نہ صرف روزانہ چھ ہزار گیلن صاف پانی مہیا کریں گے بلکہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو بھی کم کریں گے۔ آراو پلانٹس کی پروقار افتتاحی تقریب میں پاک فوج، مشران، ایم پی سی ایل کے نمائند گان اور مقامی افراد نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

آراو پلانٹس کے قیام پر مقامی افراد پاک فوج اور ایم پی سی ایل کے بے حد مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ تاریخ ساز پروجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچا اور مقامی افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا ذریعہ بنا۔

Watch Live Public News