چلڈرن ہسپتال: پانی کی سپلائی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، آپریشن تعطل کا شکار

چلڈرن ہسپتال: پانی کی سپلائی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، آپریشن تعطل کا شکار
کیپشن: Children's Hospital: Water supply problem could not be solved, operation stalled

ویب ڈیسک: لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں پانی کی سپلائی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ پانی کی کمی کی وجہ سے ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں سپلائی متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے آپریشن بھی تعطل کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پانی نہ آنے کی وجہ سے کل سے لسٹ پر موجود آپریشن نہیں ہو رہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا علاج معالجہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ ہسپتال میں ٹیوب ویل کی خرابی کے باعث پانی تھیٹرز تک نہیں پہنچ رہا۔

Watch Live Public News