رولز رائس کے الیکٹرک طیارے نے ریکارڈ توڑ دیا

رولز رائس کے الیکٹرک طیارے نے ریکارڈ توڑ دیا
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی کمپنی رولز رائس نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ اس کا "اسپرٹ آف انوویشن" دنیا کا تیز ترین آل الیکٹرک ہوائی جہاز ہو سکتا ہے۔ برطانوی علاقے ڈربی میں قائم رولز رائس کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ سائٹ پر آزمائشی طور پر چلائے جانے کے دوران ہوائی جہاز نے 387.4 میل فی گھنٹہ (623 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی تیز رفتاری حاصل کی۔ https://twitter.com/RollsRoyce/status/1461608969252786177?s=20 خیال کیا جاتا ہے کہ طیارے نے تین مختلف نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یہ نمبر تصدیق کے لیے ورلڈ ایئر سپورٹس فیڈریشن کو بھیج دیے گئے ہیں۔ یہ ٹیسٹ پروازیں 16 نومبر کو کی گئیں۔ اس جہاز کو فلائٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر فل اوڈیل نے اڑایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے کیریئر کی خاص بات اور پوری ٹیم کے لیے ایک شاندار کامیابی ہے۔ رولز رائس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ہوائی جہاز 1.9 میل (3 کلومیٹر) سے زیادہ کے فاصلے کے لیے 345.4 میل فی گھنٹہ (555.9 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور 9.3 میل (15 کلومیٹر) سے زیادہ کی دوری کے لیے 330 میل فی گھنٹہ (532.1 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی تیز رفتاری تک پہنچ گیا۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے پچھلے ریکارڈ سے 60 سیکنڈ پیچھے، 202 سیکنڈ میں 9,842.52 فٹ (3,000 میٹر) کی اونچائی تک پہنچنے کا تیز ترین وقت مقرر کیا۔ ہوائی جہاز میں 400 کلو واٹ کی صلاحیت والی الیکٹرک موٹر استعمال کی گئی ہے جو کہ 535 ہارس پاور والی تیز رفتار کار کے برابر ہے۔ رولز رائس کے سی ای او وارین ایس نے کہا کہ یہ کامیابی "ہمارے عزائم کی تائید کرتی ہے کہ معاشرے کو ہوا، زمینی اور سمندری نقل وحمل سے ڈیکاربونائز کرنے کی ضرورت تکنیکی کامیابیاں فراہم کی جائیں۔" کمپنی کو امید ہے کہ نتائج مستقبل قریب میں نئے عالمی ریکارڈ کے طور پر انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے منظور اور باضابطہ طور پر تصدیق کر دیے جائیں گے۔