تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف کلین سوئپ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف کلین سوئپ

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئٹی میچ میں‌ بنگلادیش کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا.

ڈھاکا میں کھیلی گئی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ بنگلادیش کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابر اعظم 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم رضوان 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

حیدر علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 45 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل بنگلا دیش کے کپتان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم بنگالی بلے باز پاکستانی بائولرز کا سامنا اچھے طریقے سے نہ کر سکے. نوجوان فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو کر رہے ہیں. انہوں‌نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر وکٹ لے کر سب سے داد وصول کی.

بائولر عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے محؐد نعیم سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے پچاس گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں شمیم حسین 22 جبکہ عاطف حسین 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک، فخر زمان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ آج کے میچ میں سرفراز احمد، عثمان قادر اور افتخار احمد بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے.

پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 128 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔