وزیراعظم کا سینیٹرایوب آفریدی کو مشیربرائےاوورسیزلگانےکا فیصلہ

وزیراعظم کا سینیٹرایوب آفریدی کو مشیربرائےاوورسیزلگانےکا فیصلہ
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر برائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینیٹر ایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دیدی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے ایوب آفریدی کا تقرری کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل زلفی بخاری اوورسیز وزارت کے وزیراعظم کے معاون خصوصی تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔