بٹ کوائن نام کا شہر بسانےکا منصوبہ

بٹ کوائن نام کا شہر بسانےکا منصوبہ
پبلک نیوز ( ویب ڈیسک) نہ ٹیکس نہ بل، بٹ کوائن نام کا ایک پورا شہر بسانےکا منصوبہ، لاگت پوری کرنے کے لئے ایک ارب ڈالر کے بٹ کوائن بانڈ جاری کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن سٹی نامی شہر ایل سلواڈور میں بنایا جا رہا ہے جو کوائن کی طرح ایک دائرے کی شکل میں ہوگا اور جہاں کوئی انکم، پراپرٹی یا پے رول ٹیکس نہیں لاگو ہوں گے۔ ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے کا کہنا تھا کہ اس شہر میں رہائشی اور کاروباری علاقے، ریستوران، ایئرپورٹ، بندرگاہ اور ریل سروس ہوگی۔ صدر کا کہنا تھا کہ ایل سلواڈور کی حکومت کا ارادہ ہے کہ ایک ارب امریکی ڈالر کا بٹ کوائن بونڈ جاری کیا جائے گا جس میں سے 50 کروڑ ڈالر شہر کے لیے مطلوب توانائی اور مائننگ کے انفراسٹرکچر کے لیے استعمال کیے جائٰیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی کے 50 کروڑ ڈالر مزید بٹ کوائن خریدنے میں استعمال ہوں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔