فیفا کے آغاز کے ساتھ ہی رونالڈو نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

فیفا کے آغاز کے ساتھ ہی رونالڈو نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
فیفا ورلڈکپ 2022 میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا سفر شروع ہونے سے پہلے ہی بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو 50 کروڑ فالوورز والے پہلے واحد صارف بن گئے ہیں، دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کا اندازہ ان کے فولورز سے لگایا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈٰیا کی دنیا میں بااثر ترین شخص بھی بن گئے ہیں کہ جن کی ایک پوسٹ 50 کروڑ لوگ دیکھتے اور پڑھتے ہیں۔ پرتگالی فٹبالر کے بعد دوسرے نمبر سب سے فولورز رکھنے والے کا اعزاز ایک اور فٹبالر کے پاس ہے جن کا نام ہے لیونل میسی ان کے فالورز کی تعداد ہے 37 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ساتھی اور حریف میسی کے ساتھ ایک تصویر 19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جو کہ چند ہی گھنٹوں میں دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔