کراچی میں پولیس اہلکارکو قتل کرنےوالےمبینہ ملزم کی شناخت ہوگئی

کراچی میں پولیس اہلکارکو قتل کرنےوالےمبینہ ملزم کی شناخت ہوگئی
کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکارکو قتل کرنےوالے مبینہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے، ملزم سابق ڈپٹی کمشنر نثار احمد کا بیٹا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے مبینہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں ہیں جبکہ چوکیدار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم خرم نثار بیوی اور 2بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے، واردات میں استعمال کی گئی گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوگیا ہے۔ گھر سے ملنے والے ایک پستول کا فارنزک بھی کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے گھر سے ایک پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہے اور اس کے دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مفرورملزم تین ہفتے قبل سے سوئیڈن سے کراچی آیا تھا، مفرور ملزم مستقل طور پرسوئیڈن کا رہائشی ہے، مفرورملزم کے والد نثاراحمد کا کہنا ہے کہ وہ سابق ڈپٹی کمشنر ہیں، مفرورملزم نشے کا عادی ہے ، ملزم خرم نثار کے کمرے سے نشے آور اشیاء بھی ملی ہیں ، مفرور ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی سفری دستاویزات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والے پولیس اہکار عبدالرحمان کے بھائی زید الرحمان نے بتایا کہ شہید ہونے والے کی ایک ماہ بعد شادی تھی ، شادی کے لئے عبدالرحمان نے اپنے کمرے کو بہت خوب صورتی سے تیار کروایا تھا ، اگر قاتل نہیں پکڑے گے تو ہمارا اعتبار پولیس سے اٹھ جاے گا۔ ان کے بھائی زید الرحمان نے مزید کہا کہ دوہزار سولہ میں والد نے پولیس میں بھرتی ہونے کی اجازت دی تھی ، دس بہن بھائیوں میں عبدالرحمان چھوتے نمبر پر تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔