گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار! حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا

 گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار! حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: پنجاب میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی کو نوٹس کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کےلیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں طے پایا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی پر نوٹس دینے کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کےلیے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں، ان کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کےلیے جرمانہ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹیوں کو غیر معیاری پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

Watch Live Public News