فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے متعلق قرارداد پر جے یو آئی کا رد عمل

فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے متعلق قرارداد پر جے یو آئی کا رد عمل

لاہور (پبلک نیوز) فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے متعلق قرارداد پر جے یو آئی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت کے مسئلے کو متنازع بنا رہی ہے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروں نے آج کے اہم اجلاس کو روایتی نااہلی کی وجہ سے مضحکہ خیز بنادیا ۔ ناموس رسالت ایسے اہم ایشو ،حالیہ فسادات کے بعد اس اہم اجلاس کے موقع پر حکومت کی غیر سنجیدگی قابل افسوس ہے۔ حکمرانوں نے ناموس رسالت پر سیاست کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔لیکن ان کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر پوری قوم متفق ہے۔ آج کے اجلاس میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرکے بیرونی آقاؤں کو خوش کیا گیا۔ حکمرانوں میں کوئی بھی مسئلہ سنجیدگی اور ذمہ داری سے حل کی کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ ناموس رسالت پر قرارداد لانا تو کجا ،کوئی وزیر تک آج کے اجلاس میں نہیں آیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔