اسلام آباد: ( پبلک نیوز) رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران تحریک انصاف حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک 12 ارب 76 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔ کثیر الجہتی معاہدوں کے تحت 3 ارب 94 کروڑ ڈالر قرض حاصل ہوا۔ جولائی سے مارچ کے دوران 2 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہوا۔ باہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا۔ دبئی بینک سے 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔ مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 20 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔ جولائی سے جنوری تک امریکہ سے 6 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کا قرض ملا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 43 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا قرض لیا گیا۔ اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک سے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ 78 لاکھ ڈالر قرض ملا۔