افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، 3 جوان شہید

افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، 3 جوان شہید
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پاک افغان بارڈر پر سنیچر کے روز پیش آیا۔ سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاکستانی حدود میں فائرنگ کرکے 3 جوانوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاک افغان سرحد پر پیش آیا۔ پاکستان فوج نے دہشتگردوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی اور انھیں منہ توڑ جواب دیا۔ دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانون میں 30 سالہ حوالدار تیمور کا تعلق جہلم سے، 38 سالہ نائیک شعیب کا تعلق اٹک جبکہ 24 سالہ سپاہی ثاقب نواز کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔ آئی ایس پی آر نے اشتعال انگیز واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فوج دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔