شاہد خاقان عباسی کی ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم حکومت پر کڑی تنقید

شاہد خاقان عباسی کی ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم حکومت پر کڑی تنقید
کیپشن: Shahid Khaqan Abbasi once again strongly criticized the PDM government

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے ایک ناکام حکومت تھی۔ ہم دعا کریں گے کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی۔ اٹھارہ سال میں پنشن ہو جاتی ہے اور اب تو چودہ سال ہو گئے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے محنت کرنی ہو گی فیصلے کرنے ہوں گے۔ پہلے ایک ناکام حکومت تھی دعا کریں گے اللہ انھیں ہدایت دے۔ پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہیے۔ گیس پائپ لائن سیاسی ایشو نہیں ہے یہ ایک لیگل ایشو ہے۔

Watch Live Public News