چینی مافیا بےلگام، مصنوعی قلت سے فی بوری 100 روپے تک مہنگی

چینی مافیا بےلگام، مصنوعی قلت سے فی بوری 100 روپے تک مہنگی
کیپشن: Chinese mafia unbridled, artificial scarcity up to Rs 100 per bag expensive

ویب ڈیسک: چینی مافیا بےلگام ہوگیا۔ مصنوعی قلت پر قابو نہ پایا جاسکا۔ جس کی وجہ سے چینی کی فی بوری قیمت میں 100 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصنوعی قلت کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 7200 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔ موجودہ اضافے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی بوری قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح چینی کی ایکس مل پرائس میں بھی ایک سے دو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پرچون میں چینی 155 سے 160 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔

ڈیلرز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چینی نایاب ہے۔ اس لیے ہمیں مل نہیں رہی۔

Watch Live Public News