گمنام ہیروز، اسٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں، انجینئرز کے لئے اعلی سول ایوارڈز

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے اسٹریٹجک اداروں کے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب چکلالہ گیریژن میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 35 افسران کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 7 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ 15 افسران کو صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 13 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں قوم کے ان دیکھے ہیرو کے طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے، چئیرمن جوائنٹ چیفس نے کہا، "آپ سب نے، ایک لچکدار قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بے لوث کردار ادا کیا ہے۔ اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے مقروض ہیں۔