پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 23 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 23 اگست 2021
سی پیک کےخلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں، افغانستان کےحالات کی وجہ سے سی پیک اور زیادہ اہم ہوچکا ہے، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک پر آگے بڑھے، عمران خان کی حکومت کا عزم ہے کہ سی پیک کو آگے لے کرجائیں گے، چینیوں کےخلاف جو کچھ ہوا، کچھ ملزم پکڑے گئے، کچھ کا ہمیں پتہ ہے۔ دنیا کی توجہ کا مرکز اس وقت کابل ایئرپورٹ بنا ہوا ہے، فقیرمحمد اور کچھ لوگوں کو رہائی ملی ہے، پاکستان پورے رابطے میں ہے، شیخ رشید کہتے ہیں طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، وقت آگیا ہے کہ دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہوگا، افغان مہاجرین کا فیصلہ نہیں ہوا، جولوگ بارڈر پر آئے ہیں، انہیں سہولت دے رہے ہیں، چمن اور طورخم بارڈر تجارت کےلیے کھلا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں،پاکستان کابل میں وسیع البنیاد حکومت کا خواہاں ہے، کہا کابل نہیں گیا،پاکستان میں ہی اہم میٹنگز اٹینڈ کیں ،غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے بھارتی میڈیا کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے،ہندوستان اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو وہ خطے کی کوئی خدمت نہیں کرے گا۔ افغانستان کی وادی پنج شیر میں مزاحمتی گروپوں کا ہتھیار ڈالنے سے انکار،احمد مسعودکا9 ہزار سے زیادہ جنگجوؤں کو تیار رہنے کا حکم، طالبان نے پنج شیر میں پانچ اہم چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا،قاری فصیح الدین کا کہناہےکہ ابھی لڑائی کا حکم نہیں دیا گیا، طالبان قیادت نئے حکومتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے بھی متحرک، ملاعبدالغنی برادر آج سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سےاہم ملاقات کریں گے۔ افغانستان کی صورتحال پر جی7 کا ورچوئل سربراہی اجلاس آج ہوگا، شہریوں کی بحفاظت منتقلی کے حوالے سے بات چیت ہوگی، برطانیہ کی جانب سے طالبان پر پابندیاں لگانےکی تجویز بارے بھی مشاورت ہوگی، امریکی صدر جو بائیڈن کہتے ہیں تاریخ بتائے گی افغانستان سے انخلاء کا فیصلہ درست تھا۔

Watch Live Public News