اسلام آباد۔ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پراپیگنڈاکا معاملہ، چھ رکنی کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پراپیگنڈا میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں. تفصیلات کے مطابق چھ رکنی کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی ہے، انکوائری رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ مل گئی ہے،پراپیگنڈا کو انفرادی عمل قرار دے دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پراپیگنڈا میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں بلکہ انفرادی طور پر افراد نے پراپیگنڈا کو فروغ دیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے منفی پراپیگنڈا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کر دی ، ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائمز٫ پی پی سی کے تحت مقدمات درج کرنے کی بھی سفارش کی گئیہے۔ایف آئی اے کے 4 اور دو حساس ادروں پر مشتمل افسران نے انکوائری کی ہے اور رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزارت داخلہ میں رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔