بھارتی فضائیہ کی جانب سے کورٹ آف انکوائری کے بعد ‘ تکنیکی غلطی’ سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر 3 افسران کو برطرف کردیا ہے۔ رواں سال 9 مارچ کو میاں چنوں کے علاقے میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ پیش آیا تھاجس کے بعد پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ بھارت نے اس واقعے کو ‘ تکنیکی غلطی’ قرار دے کر اعلی سطحی انکوائری کا حکم دیا تھا۔اب بھارتی فضائیہ نے تین افسروں کو ذمہ دار قرار دے کر نوکری سے برخاست کردیا ہے۔جن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ 3 افسران کا مروجہ طریقہ کار سے ہٹنا میزائل کے حادثاتی فائر کی وجہ بنا۔