چیئرمین واپڈا کا ورلڈ بنک ، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا وفد کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا دورہ

چیئرمین واپڈا کا ورلڈ بنک ، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا وفد کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا دورہ
لاہور: چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے پراجیکٹ کنٹریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہزار 530 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے لئے ریکوری پلان ترتیب دے اور اِس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ اِس منصوبے کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔ چیئرمین واپڈا نے ورلڈ بنک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا وفد کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا دورہ کیا۔ ممبر (واٹر)، ممبر (پاور)، جنرل منیجر (سی اینڈ ایم) واٹر، جنرل منیجر تربیلا ڈیم پراجیکٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹس کے پراجیکٹ منیجرز بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا نے پاور ہاؤس، ٹیل ریس ٹنل اور ڈاؤن سٹریم کو فرڈیم سمیت منصوبے کی اہم سائٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اُنہوں نے موجودہ ہائی فلو سیزن کے آغاز سے پہلے ہی بالائی اور زیریں جانب کوفر ڈیمز کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ زیریں جانب بنائے گئے کوفر ڈیم کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے کہ موجودہائی فلو سیزن کے دوران تربیلا ڈیم کاسروس سپل وے کھولے جانے کے باوجود پاور ہاؤس اور ٹیل ریس ٹنل پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ پاور ہاؤس اور ٹیل ریس ٹنل کی تعمیر کے لئے کھدائی کا عمل جاری ہے، جبکہ سوئچ یارڈ کی تنصیب کے لئے سلوپ کو مستحکم کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں تربیلا ڈیم کی موجودہ سرنگ نمبر5 میں بھی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ چیئرمین واپڈا کو منصوبے کے سول اور الیکٹرو مکینیکل کنٹریکٹس پر پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار کی حکمت ِ عملی کا اہم جزو ہے، جس پر واپڈا ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔اِس پراجیکٹ کے لئے ورلڈ بنک 390 ملین ڈالرز جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300ملین ڈالرز کی مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ منصوبے سے بجلی کی پیداوار 2025ء میں شرع ہوگی۔ پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل سے تربیلاڈیم کی پیداوار ی صلاحیت 4ہزار 888میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔