لونگ کو دودھ میں ڈال کر پینے کے فائدے

لونگ کو دودھ میں ڈال کر پینے کے فائدے
لاہور: (ویب ڈیسک) لونگ کو دودھ میں ملا کر پینا صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا استعمال آپ کو کئی بیماریوں سے بچائے گا۔ دودھ میں فاسفورس، میگنیشیم، آیوڈین، وٹامن اے، ڈی، کے، ای جیسے ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ دوسری جانب لونگ میں کاربوہائیڈریٹس، آئرن، سوڈیم کی بھی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ لونگ کو دودھ میں ملا کر پینے کے 5 فائدے جانیئے۔ مردوں کیلئے فائدہ مند لونگ کو دودھ میں ملا کر پینا مردوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ دودھ میں کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم ہوتا ہے جو جسم کو توانائی دیتا ہے۔ یہ جسم میں موجود نقصان دہ عناصر کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ دانتوں کے لیے فائدہ مند دودھ اور لونگ کا استعمال منہ کی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ منہ کی بدبو کو دور کرنے کے ساتھ دانتوں کو مضبوط رکھے گا۔ قبض کا مسئلہ قبض کے مسئلے میں بھی دودھ اور لونگ کا استعمال آپ کو فائدہ دے گا۔ رات کو سونے سے پہلے لونگ کو دودھ میں ملا کر پی لیں۔ اس سے تیزابیت اور قبض کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔ بھوک کی کمی کا علاج لونگ اور دودھ بھوک بڑھاتے ہیں۔ لونگ میں وٹامنز کے ساتھ زنک، کاپر، میگنیشیم، آئرن، سوڈیم اور کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں، جو آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ محدود مقدار میں استعمال کریں اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں۔ دن میں ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ لونگ کا پاؤڈر کافی ہے۔ لونگ کے دودھ میں تھوڑا سا گڑ ڈال کر پی سکتے ہیں۔

Watch Live Public News