عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا چوتھی مرتبہ EMS پر تجرباتی مشق کرانے کا فیصلہ

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا چوتھی مرتبہ EMS پر تجرباتی مشق کرانے کا فیصلہ
کیپشن: General Elections: Election Commission's decision to conduct experimental exercise on EMS for the fourth time

ویب ڈیسک: عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے چوتھی مرتبہ ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ 

الیکشن کیمشن کے مطابق مراسلہ ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کےلئے تمام ریٹرننگ افسران کو  بھجوایا گیا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران 26 جنوری کو رزلٹ کی تیاری کے لیے ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کرنے اور رزلٹ کی تیاری کے لیے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ای ایم ایس کی مشق سے متعلق ایس او پیز جاری کیے گیے ہیں۔ ریٹرننگ افسر 25 جنوری تک فارم 28 اور 33 میں اندراج مکمل کریں گے۔ پریذائیڈنگ افسر 25 جنوری تک پولنگ اسٹیشن کا میپ بھجوائیں گے۔ تمام پریذائیڈنگ افسران کو آر اوز 25 جنوری تک ڈمی اندراج شدہ فارم 45 مہیا کریں گے۔ 

پریذائیڈانگ افسران قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 45 پر نتائج 26 جنوری کو شام 5 بجے بھیجیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی موبائل فوٹو لے سکتے ہیں۔ 26جنوری شام 5 بجے سے ای ایم ایس آپریٹر ڈیٹا کا اندراج شروع کر دے گا۔ فارم 45 اندراج کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47 تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔

Watch Live Public News