پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،23جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،23جولائی ، 2021
آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہو گی، عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی میں،،، بلاول بھٹو زرداری باغ اور مظفر آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 45 انتخابی نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز نمائندے چنیں گے، 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع، الیکشن کمیشن کی درخواست پر آزاد کشمیر میں پاک فوج طلب چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید کہتے ہیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے۔ آر اوزپولنگ اسٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں گے، ساتھ ہی نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں گے، سکیورٹی اہلکار بیلٹ باکسز اور آر او کو اپنی حفاظت میں واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں آزاد کشمیر الیکشن کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے، وفاقی حکومت کی مداخلت روکی گئی تو الیکشن ن لیگ کا ہے، کہا وقت آ گیا ہے لوگ جاگ جائیں، ملک آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن سے چلایا جا رہا ہے، خواجہ سعد رفیق نے کہا ن لیگ ایک ہی ہے، پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں برطانیہ نے نواز شریف ٹائپ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا ٹویٹ، کہا ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں،عمران خان کئی انٹرنیشنل فورمز پر یہ مسئلہ اٹھا چکے۔۔ ان کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہےعیدالاضحیٰ کا آج آخری روز، عید کی چھٹیاں ختم، سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا،، قربانی سے فارغ ہونے کے بعد فیملیز کا فن ہاؤس کا رخ ، بچوں نے گیمز کھیلیں، خوب انجوائے کیا۔۔۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔