سندھ:تعلیمی ادارے، ہوٹلز، شادی ہالز بند کرنیکا فیصلہ

سندھ:تعلیمی ادارے، ہوٹلز، شادی ہالز بند کرنیکا فیصلہ
کراچی(پبلک نیوز)‌سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک بار پھر پابندیاں نافذ کر دیں۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہو گی، تعلیمی ادارے بھی پیر سے بند رہیں گے۔ سندھ حکومت نے ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کر دی. وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی، جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں اُن کا موبائل سم بلاک کیاجائے. ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے،سندھ میں سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا، ریسٹورینٹس پیر سے انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں بند ہوں گے اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ترجمان کے مطابق ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔