عید کے 3 دنوں میں حادثات سے 32 اموات ہوئیں

عید کے 3 دنوں میں حادثات سے 32 اموات ہوئیں
لاہور( پبلک نیوز) ریسکیو 1122 کو عید کے دوسرے دن سب سے زیادہ 1532 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 3 دنوں میں ایکسیڈنٹ میں 32 لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عید کی تعطیلات میں 3898 ایکسیڈنٹ میں فوری ریسکیو سروس فراہم کی گی۔ گزشتہ 3 دنوں میں ایکسیڈنٹ میں 32 لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ پنجاب بھر میں گزشتہ 3 دنوں میں 2283 زخمی لوگوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات میں 13134 ریسکیور نے 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ گزشتہ تعطیلات میں 272 ڈیلیوری کیسز پہ فوری ریسکیو سروس فراہم کی گی۔ پنجاب بھر میں 179 فائر ایمرجنسی پہ ریسکیو فائر سروس نے فوری آپریشن کیا۔ 247 گرنے، سلپ اور 187 الیکٹرک ایمرجنسی پہ بروقت طبی امداد اور سیریس مریضوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ عید تعطیلات میں سب سے زیادہ 800 ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت میں رپورٹ ہوئے۔ 800 ایکسیڈنٹ میں 818 لوگوں فوری ریسکیو سروس فراہم کی گی۔ صوبائی دارالحکومت میں 20 جولائی کو 193, اکیس کو 317 اور بائیس کو 290 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے۔ 417 ایکسیڈنٹ سے متاثرہ مریضوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ عید تعطیلات میں فائر ریسکیور نے لاہور میں 73 فائر ایمرجنسیز پہ فوری آپریشن کیا۔ 3 دنوں میں 43 گرنے ، سلپ اور 17 الیکٹرک شاک ایمرجنسی پہ ایمرجنسی سروس فراہم کی گی پنجاب اور صوبائی دارالحکومت لاہور کا ڈیٹا تین دن 20، 21 اور 22 جولائی کا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔