وزیر اعظم کا ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس

وزیر اعظم کا ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈریپ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈریپ کی کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکام سے ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی ہے،کمیٹی نے حکام کو خط لکھا ہے کہ پاکستان میں کچھ ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں ، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں۔ فارما انڈسٹری کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔