پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 23جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 23جون 2021
پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے یا نام برقرار رکھنے کے معاملہ پر وزارت خزانہ نے وضاحت دیدی ہے۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 جون کو کرے گا تحقیقاتی اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا پتہ لگا لیا۔ گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جا رہی تھی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک روزہ ترکی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف کی ترک بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے والا سافٹ ویئر 18 اضلاع کے حوالے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر تیار کردہ سافٹ ویئر 18 اضلاع کے حوالے کردیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا ٹارگٹ اگلے مالی سال کیلئے 660 ارب رکھا گیا ہے۔ پیٹرولیم لیوی یا کوئی اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا فنانس بل کا تزکرہ نہیں۔ اخباریں پڑھ کر دیکھیں سندھ میں گیس کا بحران چل رہا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔