لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن، شبیر گجر اور نذیر چوہان کی نااہلی کا خطرہ

لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن، شبیر گجر اور نذیر چوہان کی نااہلی کا خطرہ
لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقے کے دونوں امیدوار شبیر گجر اور نذیر چوہان کو نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن میں لاہور کے حلقہ پی پی 167 ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان اور سی سی پی او لاہور الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ واقعے پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے واقعے کا مقدمے میں موثر دفعات شامل نہیں کیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا تحریک انصاف کے امیدوار پیش ہوئے ہیں؟ ان کو بتایا گیا کہ شبیر احمد گجر آج پیش نہیں ہوئے۔ سپیشل سیکرٹری نے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے پر قوانین بارے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واقعے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سی سی پی او کو ہدایت کرے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ لاہور واقعے میں ملوث امیدوار نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔ واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار 2 سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے۔ ڈی جی لا کا اپنی بریفنگ میں کہنا تھا کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ الیکشن حکام کا کام صرف 2 لائنیں لکھ کر آگاہ کرنا نہیں ہے۔ الیکشن میں انتخابی عملے کی غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ سی سی پی او لاہور نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ اس واقعے کا پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے میں ن لیگ اور تحریک اںصاف کے دو کارکن زخمی ہوئے۔ اسلحے کی نمائش پر پابندی اور دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جھگڑے کے بعد بلا تفریق کارروائی اور گرفتاریاں کیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او لاہور کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن حلقوں میں الیکشن ہے امن و امان قائم رہے۔ کوئی کتنا بھی بااثر ہو امن وامان اور شفاف الیکشن یقینی بنائیں۔ انتخابی عملے کے حوالے سے کوئی غفلت دیکھیں تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔