ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.33 فیصد اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.33 فیصد اضافہ
اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا ،آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال ماش 6 روپے،زندہ مرغی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،چھوٹا گوشت 15 ،بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا ، دودھ،انڈے،دہی،چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔