"جو لائن میں نہیں لگنا چاہتے پیسے دیں، ویکسین لگوا لیں"

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور ویکسین لگوا لیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے ویکسین درآمد کرنے کے معاملہ پر جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ‏حکومت تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔ لیکن کروڑں لوگوں کو ویکسین ایک منظم طریقے سے ہی لگائی جا سکتی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور ویکسین لگوا لیں۔ اس پر اعتراض کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔