اگر وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں

اگر وجود کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں
ماسکو: ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اگر روس کےوجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس جوہری ہتھیار صرف اس صورت میں استعمال کرے گا جب اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق ہمارے اصول متعین اورپبلک ہیں اور جوہری ہتھیار متعین اصولوں کے تحت استعمال کریں گے۔ خیال رہے کہ روسی صدرپیوٹن نے گزشتہ ماہ روس کی نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جان کربی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہو سکتا ہے۔ کسی ذمہ دارجوہری ملک کو اس طرح کامظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔