اسلام آباد: شیخ رشید نے از خود نوٹس کیلئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے خط بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ازخود نوٹس لینے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ شیخ رشید نے از خود نوٹس کیلئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے خط بھجوا دیا۔ خط کے متن کے مطابق قانون کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کو تبدیل نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کے پاس نئی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ شیخ رشید نے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز اور سپریم کورٹ کے احکامات سے روگردانی کی ہے۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹس لے۔