پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،24مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،24مئی2021
نئےلاک ڈاؤن سےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آئندہ 2ہفتوں کیلئےلاک ڈاؤن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ حکومت جانے کے ڈر سے این آر او نہیں دیا جا سکتا۔چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تصدیق کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ سے ملاقات اور ان کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔سعودی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے ساٹھ ہزار حاجیوں کی اجازت دینے کے فیصلہ سے متعلق بیان درست نہیں۔ ساٹھ ہزار حاجیوں کو اجازت دینے کی تجویز ضرور ہے، فیصلہ نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ، پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار مقرر کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔