افسوسناک واقعہ،لاہور میں معروف سابقہ اداکارہ پر گولیاں چلا دی گئیں

افسوسناک واقعہ،لاہور میں معروف سابقہ اداکارہ پر گولیاں چلا دی گئیں
کیپشن: Lahore, firing on Zaniab Jamil
سورس: facebook

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ڈیفنس میں سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا، اداکارہ ڈیفنس بی کے علاقہ فیز فائیو  میں سیلون کی مالکن بھی ہیں،حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب جمیل کی گاڑی بیوٹی سلون کے سامنے آکر رکتے ہی دو حملہ آور گاڑی کے قریب آتے ہیں۔

ایک حملہ آورموٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور زینب پراندھا دھند فائرنگ کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آوروں کوفرار ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، دونوں نے کالے رنگ کے کپڑے اور چہرے پرماسک لگارکھے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود انوسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے دعوی کررہی ہے۔

Watch Live Public News