الیکشن کمیشن عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے سرگرم

الیکشن کمیشن عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے سرگرم

پبلک نیوز(پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام شروع کردیا. ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر عملدرامد کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں.

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کی منظوری کے بعد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، ٹیکنکل کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے. کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے استعمال کا جائزہ لے گی. الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی آر ایف پی کی تیاری اور آئندہ کی ضرورت کی نشاندہی کرے گی، دوسری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کریں گے. کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم پر آنے والے اخراجات پر کام کرے گی.

الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ اور مشینوں کے اصل استعمال کے لئے میکنزم بنائے گی، تیسری کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل لاء کریں گے ، کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لئے اپنی تجاویز تیار کرے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔