آرمی چیف تعیناتی: وزیر اعظم آفس کو وزارت دفاع سے سمری موصول

آرمی چیف تعیناتی: وزیر اعظم آفس کو وزارت دفاع سے سمری موصول
اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے بیان میں کہا ہے کہ آر می چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کےلئے ناموں کا پینل موصول ہوا، وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے۔ وزیر اعظم آفس اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف متعین طریقہ کار کے تحت تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کرینگے۔ اس سے قبل ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ ہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے 6 سینئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو سے 6 سینئیر لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل سمری وزارت دفاع کو بھجوادی گئی، جی ایچ کیو کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سر فہرست، سینیارٹی کے لحاظ سے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا دوسرے اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چوتھے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود پانچویں اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔