پاکستان کشمیریوں ، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا، فارمیشن کمانڈر کانفرنس کا اعادہ

پاکستان کشمیریوں ، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا، فارمیشن کمانڈر کانفرنس کا اعادہ
راولپنڈی : فارمیشن کمانڈر کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں ، فلسطینیوں کی سیاسی ، سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈر کانفرس ہوئی۔ فارمیشن کمانڈرز نے مسلح افواج کے افسران ، جوانوں اور قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ فورم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی ، غیور پاکستانی عوام پرعزم اور متحد رہیں، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے کشمیریوں پر جبرپر فورم نے اظہار تشویش کیا، بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی گئی۔مسئلہ کمشیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی اور قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر اِظہار اطمینان کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔