لاہور: کالعدم تنظیم اور پولیس میں جھڑپیں، 2 اہلکار شہید

لاہور: کالعدم تنظیم اور پولیس میں جھڑپیں، 2 اہلکار شہید

لاہور( پبلک نیوز) لاہور میں کالعدم تنظیم کےاحتجاج کےدوران 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،شہیدہونےوالوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اورکانسٹیبل خالدجاوید شامل.

وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملدراری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے- افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے.

دوسری جانب لاہور کے مخصوص علاقوں میں ہر طرح کی کمیونیکیشن بند کر نے کا حکم سامنے آیا ہے. ‏داتا صاحب شاہدرہ اور راوی پل نیا اور پرانا کے ارد گرد پانچ کلومیٹر سب فون موبائل ،ڈی ایس ایل اور لینڈ لائن فوری طور پر بند کی جائیں گی. اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے. سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے شہر لاہور کے 18 سے زائد علاقوں کو بند کرنے کے بعد ٹریفک کا بہاو بہتر ہونے لگا ، شہر لاہور سے کالعدم تنظیم کے نکلنے کے بعد صرف لاہور کا ایک داخلی راستہ بند ہے. ضلع کچہری سے سگیاں پل ، سگیاں پل اور رنگ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔