دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہردم توڑنے لگی ہے،24 گھنٹوں کےدوران 552 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 4 فیصد رہی. مہلک وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی ہے. ملک بھرمیں 24 ہزار 81 افرادزیرعلاج ہیں اورایک ہزار 648 کی حالت تشویشناک ہے۔الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے. یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے. انتہائی ضروری ہے کے جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 23, 2021
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے. یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے. انتہائی ضروری ہے کے جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں.