ٹھنڈی ہواؤں، کالے بادلوں نے سردی کی نوید سنادی

ٹھنڈی ہواؤں، کالے بادلوں نے سردی کی نوید سنادی
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری۔ ٹھنڈی ہواؤں نے سرد موسم کی نوید سنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری جاری ہے۔ گہرے کالے بادلوں کے برسنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وقفے وقفے سے جاری بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب بلتستان کے سرحدی ضلع کھرمنگ میں سیزن کی پہلی برفباری جاری ہے۔ دنیا کی چھت کہلانے والا نیشنل پارک دیوسائی میں بھی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانہ شب سے برفباری جاری ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔