پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،24 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،24 اپریل 2021
وزیراعظم عمران خان کا بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی، کہا شہری کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹ رہے ہیں، بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، انسانیت کو بچانے کےلیےعالمی وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔بھارت میں سانس لینے کی جدوجہد اور موت کارقص جاری، دہلی کے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 20، اور مجموعی طور پر 2 ہزار 624 افراد جان کی بازی ہار گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 46 سے زیادہ نئے کورونا مریض سامنے آگئے۔بروقت لاک ڈاؤن کرکے کورونا کے پھیلاؤ کو آسانی سے روکا جاسکتا تھا، بلاول بھٹو کہتے ہیں پنجاب اور کے پی میں حکومتی نااہلی کی وجہ سےکورونا آج قابو سے باہر ہوچکا ہے، بدقسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت کی کوشش مفت امدادی ویکسین کا حصول رہی، عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔بلاول زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے، شہباز گل کہتے ہیں پوری دنیا میں کوروناپھرسےپھیل رہا ہے، انڈیا،فرانس،ایران سمیت ہرجگہ مثبت کیسز بڑھنے کی وجہ کےپی اور پنجاب حکومت ہے کیا؟ ابھی چند ہفتے پہلے پورے پاکستان کے مثبت کیسز میں 40 فیصد کراچی سے تھے، تب آپ کہاں تھے؟کورونا کی تیسری لہر بچوں پر بھی قہر ڈھانے لگی، ایک ہی روز میں دس سال سے کم عمر کے مزید دو بچے جاں بحق، یکم اپریل سے اب تک 7 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں، لاہور کے متعدد اسپتالوں کے آئی سی یوز 100 فیصد بھرگئے۔

Watch Live Public News