وزیر اعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین

وزیر اعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے پاکستان میں ریکارڈ تعداد میں ترسیلات زر بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تسین پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے 1 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے بہت بڑی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے 1 ارب ڈالر پاکستان بھجوادیئے۔الحمدا للہ ،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے 1 ارب ڈالرکے فنڈز موصول ہوگئے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں رقم بھجوانے پر اپنے اوورسیز پاکستانیوں کا مشکور ہوں، کم وقت میں اہم سنگ میل پر اسٹیٹ بینک پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1385842128765468674اپنی اس ٹویٹ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے ایک گراف بھی شیئر کیا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں ترسیلاب زر کا گراف حیران کن طور پر اوپر کی طرف جا رہا ہے اور یہ ایسے موقع پر ہے جب حکومت کے مطابق پاکستانی میں معاشی اشاریے بہتری کی سمت گامزن ہیں۔

Watch Live Public News