ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کابینہ ارکان کے ہمراہ کراچی پہنچے اور مزارقائد پر حاٖضری دی۔
تفصیلا ت کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی اور عطاء اللہ تارڑ بھی کراچی پہنچے ہیں۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا پہلا دورہ کراچی ہے۔