پاکستان کا فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ، فتح اول ملٹی لانچ راکٹ سسٹم پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم سے پاک فوج کو دشمن اہداف کو اس کی اپنی سرزمین پر نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے بھارت افغانستان کے معاملہ میں مداخلت سے باز رہے۔ افغانستان سے انخلاء کرنے میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ افغان حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی۔ کابل پرطالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تجارت50 فیصد بڑھ گئی، افغان چیمبرآف کامرس کے مطابق بینکنگ نظام غیر فعال ہونے کے باعث مشکلات ہیں، اس کے باوجود دوطرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا گیا، افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دھاتوں کی برآمدات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ طالبان کی درخواست پرایران نےپٹرول فراہمی بحال کردی۔ طالبان نےایرانی پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس70فیصدکم کردیا۔ ایران کاافغان تجارت کےلئےسرحدیں کھلی رکھنےکااعلان۔ طالبان نے امریکی واتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے لیے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ مسترد کر دیا، سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ 31 اگست تک فوجی واپس نہ بلائے گئے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، طالبان عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے، عالمی طاقتوں کی جانب سے پابندیاں افغان عوام کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا۔